مفتی قوی کب کب اورکیسے شہ سرخیوں میں رہے؟

مفتی عبدالقوی اپنے بیانات اورحرکات کےباعث خبروں کی زینت بنے رہتےہیں۔ مفتی قوی کا مقتول ماڈل قندیل بلوچ سے ملاقات سے شروع ہونےوالامتنازعہ سفرتاحال بغیرکسی توقف کےجاری ہے۔ مفتی قوی نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیووائرل ہونےپر ایک بارپھرسوشل میڈیا میں زیربحث ہیں۔ مفتی قوی کب کب اورکیسے شہ سرخیوں میں رہے، آئیے آپ کوتفصیلات بتاتےہیں۔

مفتی عبدالقوی کوڈسکومولوی کہاجائےتوغلط نہ ہوگا۔ ان کےنام کےساتھ ویسے تومفتی لگا ہے لیکن وہ خواتین ماڈلزسے ملاقاتوں اورحساس معاملات پرگفتگوکواپنا شعاربنائے ہوئے ہیں،، اسی وجہ سے وہ ہمیشہ سے ہی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

مفتی عبدالقوی کوشہرت تب ملی جب ماڈل قندیل بلوچ نے ان کے ساتھ لی گئی سیلفیوں کووائرل کردیا۔ قندیل بلوچ کی ایسی تصاویربھی سامنے آئیں جن میں قندیل بلوچ نے مفتی قوی کی کیپ پہن رکھی تھی۔ قندیل بلوچ نے اُن دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔ لیکن پھرقندیل کواُس کے بھائی نے گلا گھونٹ کرغیرت کے نام پرقتل کردیا۔ مفتی عبدالقوی کوبھی قندیل بلوچ کے قتل کے الزام میں گرفتارکیا گیا تاہم بعد میں انہیں بری کردیا گیا۔

معاملہ یہاں رکا نہیں،، شوخ طبیعت کےمفتی عبدالقوی کی زندگی میں مشہورٹک ٹاکرحریم شاہ کی انٹری ہوئی ۔ مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کےساتھ بھی سیلفیاں سامنے آئیں اورپھرمتعدد ویڈیوکالزبھی حریم شاہ کی طرف سے لیک کی گئیں۔ اس سلسلے کا انجام بھی کچھ اچھا نہیں تھا،، حریم شاہ کے مفتی عبدالقوی کوتھپڑرسید کرنے کی ویڈیوپریہ سلسلہ اختتام پذیرہوا۔

مفتی عبدالقوی نے خواتین ماڈلزکی ریل پیل ختم ہونےاورمیڈیا میں ان رہنے کےلیے نیا اندازاپنایا۔ اب مفتی صاحب نے حساس معاملات پرگفتگوشروع کردی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ایسے تمام مشروبات جن میں 40 فیصد سے کم الکوحل ہو وہ حلال ہیں۔ اگر الکوحل معدنیات سے حاصل کی گئی ہے تو اس کی 100 فیصد مقدار بھی حلال ہے۔ بولے اگر ہمارے علماء کرام کے تمباکو والے پان حلال ہیں تو پھر آج کے مشروبات بھی حلال ہیں۔

بس پھرکیا تھا،، سوشل میڈیا پراتنی لےدے ہوئی کہ مفتی عبدالقوی کے گھروالے منہ دکھانے کےقابل نہ رہے۔ اہل خانہ نے مفتی عبدالقوی کونفسیاتی مریض قراردیتےہوئے مبینہ طورپران سے موبائل فون بھی چھین لیا۔

اب حال ہی میں مفتی صاحب کی ایک برہنہ ویڈیو کال لیک ہوئی ہے جس میں وہ نامناسب اشارے اورغیراخلاقی حرکات کرتے نظرآ رہے ہیں۔ کیونکہ مفتی صاحب کےپاس ہرالزام کا دفاع موجود ہوتا ہے۔ اس برہنہ ویڈیو پررد عمل دیتے ہوئے مفتی صاحب نے یہ بھونڈی دلیل دی کہ میرا اتنا بڑا پیٹ نہیں ہے کسی نے یہ ویڈیو ایڈٹ کرکے میرا چہرہ لگا دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بولے کہ گھروالوں نے موبائل چھین رکھا ہے توبھلا کسی سے کیسے ویڈیوکال پرگفتگوکرسکتا ہوں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>