ویڈیو: بھالو نے بھوکے بچوں کیلئے کچرے کے ڈبوں کو کھنگال دیا

ماں ماں ہوتی ہے پھر چاہے انسان کی ہو یا جانور کی,ماں اپنے بچوں کی خاطر مشکل سے مشکل حالات سے لڑ جاتی ہے۔

ترکی کے شہر برسا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بھالو بھوکے بچوں کو کھانا کھلانے کیلئے بے تاب کچرے کے ڈبوں میں کھانا تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

بھالو نے جب بچوں کو بھوکا دیکھا تو وہ بے چین ہوگئی اور ادھر ادھر کھانا تلاش کرنے لگی, کچھ نہ ملا تو اس نے سڑک پر موجود کچرے کے ڈبوں کو کھنگالنا شروع کردیا۔

سڑک پر موجود کئی کچرے کے ڈبوں کو کھنگالا تو ایک ڈبے میں سے کھانا نکل گیا اور بھالو نے سکون کا سانس لیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ماں کی عظمت کو سلام کیا,صارفین کا کہنا تھا کہ ایک ماں ہی اپنی بھوک کو نظر انداز کرکے بچوں کا پیٹ پاسکتی ہے,ماں کی بے لوث محبت دیکھ کر آنکھیں بھر آئیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>