نیوی خاتون آفیسر نے اپنے باوردی نیول کموڈور والد کو سیلوٹ پیش کرکے دل جیت لیے

پاکستان نیول اکیڈمی میں رواں برس کی کمیشننگ تقریب میں شامل ایک خاتون آفیسر نے اپنے با وردی نیول کموڈور والد کو سیلوٹ پیش کرکے سب کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر باپ بیٹی کے اس دل کو چھوتے لمحے کی ویڈیو بڑی تعداد میں لوگ شیئر اور پسند کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون آفیسر اپنے روایتی انداز میں چل کر آتی ہے اور سامنے کھڑے با وردی والد کو سیلوٹ پیش کرتی ہے، جواب میں والد بھی سیلوٹ کرتے ہیں اور پھر خاتون آفیسر سب لیفٹننٹ رشنا عارف آگ بڑھ کر ننھی بچی کی طرح والد سے لپٹ جاتی ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اور کمیشن حاصل کرنے والی سب لیفٹننٹ رشنا عارف نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بتایا کہ وہ شروع سے ہی سر پر ٹوپی پہن کر والد کو الوداع کرنے کے لیے سلیوٹ کرتی تھیں اور دل میں یہی خواہش ہوتی کہ اس کو حقیقت بنا کر آفیشل سلیوٹ مارنا ہے۔

 سب لیفٹننٹ رشنا عارف کے والد کموڈور عارف سعید نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب انہوں نے اپنی بیٹی کو اپنے سامنے اس طرح وردی میں دیکھا اور انہوں نے سلیوٹ کیا تو ان کی بھی آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ رشنا ان کی سب سے بڑی بیٹی ہے ان کے بعد ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

رشنا عارف نے بتایا کہ 6 ماہ کی ٹریننگ کے دوران نیول اکیڈمی نے انہیں سخت جان بنانے اور ہر وقت ہر طرح کے چینلج کیلئے تیار رہنے کی ٹریننگ دی، ان کا کہنا تھا کہ دوران ٹریننگ دوڑنا اور جلدی اٹھنا انہیں سخت ناپسند تھا۔ اپنے والد کیلئے دیئے گئے پیغام میں انہوں نے والد سے کہا کہ انہیں ہمیشہ اسی طرح ان کی سپورٹ کی ضرورت رہے گی۔

رشنا عارف نے ان کے والد کی طرح ان کی والدہ نے بھی ہمیشہ ان کا ساتھ دیا، والدہ اور نانی ہمیشہ ان سے کہا کرتی تھیں کہ وہ انہیں سفید ساڑھی میں دیکھنا چاہتی تھیں اور ان کے اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>