علی گل پیر کی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ایک اور مزاحیہ ویڈیو
معروف گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر نے وزیراعظم عمران خان کے ایک سابق بیان پر پیروڈی ویڈیو بنا ڈالی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
علی گل پیر نے یہ ویڈیو اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں عمران خان کا وہ بیان استعمال کی گیا ہے جس میں وہ اپنی مصروفیات کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ دفتر جاتے ہیں ، بعد گھر میں بھی کام کرتے ہیں۔
علی گُل پیر نے اپنی اس ویڈیو کے ساتھ وزیر اعظم کا وہ اصل بیان بھی شیئر کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’اُن کی صرف اتنی زندگی ہے کہ وہ گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر جاتے ہیں، بیچ میں اُن کی کوئی اضافی یا غیر ضروری مصروفیت نہیں ہوتی ، وہ کام پر بہت زور دیتے ہیں اور بس کام کرتے ہیں۔‘
Original video pic.twitter.com/dc8ShRWNza
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) August 22, 2021
وزیر اعظم عمران خان کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شام کو اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں نہیں گھومتے کیونکہ اس کیلیے سیکیورٹی انتظامات کرنے پڑتے ہیں اور اس پر بہت خرچہ ہو جاتا ہے۔
خیال رہے کہ علی گل پیر اس سے قبل بھی عمران خان سمیت مختلف سیلیبرٹیز پر پیروڈی ویڈیوز بناکر شئیر کرتے ہیں۔ علی گل پیر ماوراحسین، بلاول، عمران خان سمیت دیگر سیاستدانوں اور فنکاروں پر ویڈیوز بناچکےہیں۔