چین میں مہلک کرونا وائرس سے اموات، پاکستانی ائیرپورٹس پر سکریننگ ڈیسک قائم

چین میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجادی ۔پاکستان کو پراسرار کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پی آئی اے انتظامیہ نے اقدامات شروع کردئیے۔وزارت صحت کی مدد سے ‏‏‏‏کراچی، لاہور، اسلام آباد اورپشاورائیرپورٹ پرتھرمل سکینرنصب کردئیے گئے۔‏اسلام ‏‏‏آباد کے پمزاسپتال میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین میں مہلک کرونا وائرس پھیلنےکےبعد پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد ایئرپورٹ پرکرونا وائرس سکریننگ ڈیسک کوفعال کردیاگیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے 3 پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پرپہنچیں پروازیں ارمچی، بیجنگ اور کم ان سے اسلام آباد پہنچیں۔600سے زائد چین سے آنے والے مسافروں کی کرونا وائرس سکریننگ کی

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا پراسرار کورونا وائرس اب ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی پھیلنے لگا ، چین کے صوبے ہوبائی کے دارلحکومت ووہان میں کورونا وائرس سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 547 تک پہنچ گئی


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>