کرونا وائرس سے نبٹنے کیلئے چین صرف 6 دن میں اسپتال کی تعمیر مکمل کرلے گا

چین نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ووہان میں جان لیوا وائرس کے پیش نظر ایک ہزار مریضوں کے علاج کیلئے 6دن میں اسپتال کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔ مرضوں کےعلاج کیلئے کیڈیان ضلع میں اسپتال کی تعمیر پر مامور سیکڑوں ورکرز کو معمول سے 3گنا زائد تنخواہ دی جارہی ہےاس اسپتال کیلئے 25ہزار اسکوائر میٹر زمین مختص کی گئی ہے ۔۔

ادھر وزارت خزانہ نے بھی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال اور بہتر علاج معالجے کے لیے مالیاتی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طبی عملے میں وائرس کی منتقلی کی روک تھام کےلیے قومی ہیلتھ کمیشن نے تکنیکی رہنما اصول جاری کیے ہیں تاکہ وائرس پر بروقت قابو پایا جاسکے
موجودہ صورتحال میں چینی سماج اور بین الاقوامی برادری اس نئی قسم کے کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>