ووہان شہر میں 3 ہزار پاکستانی کرونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کی امدادکے منتظر

چائنہ کے شہر ووہان میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہیں ،،ووہان یونیورسٹی کے ایک پاکستانی طالبعلم نے اپنی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ 3 ہزار سے زائد پاکستانی اس وقت ووہان میں پاکستان کی حکومت کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ہزاروں متاثرہ افراد کے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 50 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں ،اس سلسلے میں دوسرے ممالک اس شہر میں موجود اپنے باسیوں کو نکلنے کیلئے امداد فراہم کررہے ہیں لیکن پاکستانی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ اس طالبعلم کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ وائرس کچھ حد تک کنٹرول ہے لیکن مارچ کے بعد یہ بے قابو ہونے والا ہے جسکی وجہ سے حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں ۔ہماری پاکستانی حکومت سے اپیل ہے کہ ہماری مددکی جائے ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >