چین میں 4 پاکستانی طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چین کے ووہان شہر میں 4 پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک مریض بھی کنفرم نہیں،چار مریض مشتبہ ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس میں چھاتی کا انفیکشن نمونیا کی صورت اختیار کرلیتا ہے، چین نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے ہیں، ان کے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا کہ سر درد، بخار، کھانسی، سانس کی تکالیف علامات ہیں، 100 میں سے 97 مریض بچ جاتے ہیں۔ چین سے کوئی بھی شخص بیرون ملک جانا چاہیے تو اسے 14 دن انڈر آبزرویشن رکھا جاتا ہے، چینی شہر وہان سے کوئی بھی باہر نہیں جاسکتا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>