کرونا وائرس کا حفاظتی طبی سامان پاکستان پہنچ گیا، عوام بے فکر رہیں

corona virus

کرونا وائرس کا حفاظتی طبی سامان پاکستان پہنچ گیا، عوام بے فکر رہیں۔۔ وائرس سے شرح اموات صرف تین فیصد ہے، حفاظتی تدابیر لازمی ہیں

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ جناح اسپتال کراچی ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس، ائیر پورٹ اور سی پورٹ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

ماہر متعدی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح صرف 3 فیصد ہے لہٰذا عوام خوفزدہ نہ ہوں۔

کولمبیا کی یونیورسٹی آف برٹش کے کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مائیکل کری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل حفظانِ صحت کی مشق (پریکٹس گڈ ہائجین) کرنا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل کری نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے منہ کو ماسک کے ذریعے ڈھانپ کر رکھیں، اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح باقاعدگی سے دھوئیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

علاوہ ازیں امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے لوگوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ ،ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔

واضح رہے ڈاکٹرز نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ (این نائن فائیو) ماسک کا استعمال کریں جو عام طور پر پاکستان میں اسموگ کے موسم میں استعمال کیا جاتا ہے، اس ماسک کی مدد سے وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>