حکومت پاکستان کیوں‌ سمجھتی ہے کہ چین سے اپنے شہریوں کو واپس نہیں بلانا چاہیے؟

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں۔۔ چین میں پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس نہیں لاسکتے۔۔ان کے آنے سے ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔۔۔ دانش مندی اسی میں ہے کہ ہم لوگوں کو وہاں سے نہ نکالیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت بھی یہ سفارش نہیں کررہا کہ کوئی بھی ملک چین سے اپنے لوگوں کو بواپس بلائے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ چین میں اس بیماری کی سب سے بہترین تشخیص ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانیوں کے لیے جہاز نہ بھیجنے کا مطلب غیرذمہ داری نہيں، بلکہ بہت ذمے داری کا مظاہرہ ہے، ہمیں اپنے لوگوں کی لمحہ بہ لمحہ خبر ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 180 تک جاپہنچی ہے۔جبکہ 8 ہزار کے قریب افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دسمبر میں ووہان شہر سے شروع ہونے والا مرض اب تک 18 ممالک میں اپنی جڑیں پھیلا چکا ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>