سائنسدانوں کا کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

Coronavirus Mediicine

ہانگ کانگ : ماہرین نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ دعویٰ ہانگ کانگ کے سائنس دانوں نے کیا ہے۔

ہانگ کانگ کے ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین تو تیار کرلی گئی ہے لیکن اس ویکسین کے نتائج کو جانچنے کیلئے کم ازکم ایک سال کا عرصہ درکار ہے۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی ریسرچ کمیونٹی مہلک وبا کو روکنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے اور دنیا کے مختلف ممالک کی ٹیمیں کرونا وائرس کی ویکسین پر کام کر رہی ہیں۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی کے یوئن کوک ینگ نے میڈیا کو بتایا جانوروں اور پھر انسانوں پر کروناوائرس کی ویکسین کے ٹیسٹ میں ماہ لگیں گے۔

دوسری جانب چین کی امیر ترین شخصیت اور ’علی بابا ‘ کے بانی جیک ما نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے عطیہ کیے جس میں کرونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تعاون، علاج اور روک تھام کے لیے مختص کئے گئے۔

واضح رہے کروناوائرس سے 259 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 12 ہزار افراد متاثر ہوئے، چین کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے ، چودہ صوبوں میں چھٹیاں اور لوگ گھروں میں محدود ہیں جبکہ چین کی معشیت کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>