کرونا وائرس: اپنا ماسک خود تیار کریں

کروانا وائرس کے پیش نظر مارکیٹ میں ماسک مہنگے داموں اور بلیک میں مل رہا ہے تو پریشانی کیسی؟ اپنا ماسک خود بنائیں۔

یہ ماسک بنانے کیلئے بہت سادہ سا طریقہ ہے، آپکو ایک عدد ٹشو پیپر، اسٹیپلر اور ربڑ بینڈ چاہئے، منٹوں میں ماسک تیار

اگر آپکو ماسک نہیں مل رہا تو خود بنا لیں ایک منٹ میں۔

Posted by Mateen Hashmi on Wednesday, February 26, 2020

اسکے علاوہ کپڑے کا ماسک بھی استعمال کرسکتے ہیں جو گھر میں باآسانی تیار ہوسکتا ہے۔

یہ ماسک گھر میں خواتین یا آپ اپنے دفتر میں باآسانی تیار کرسکتے ہیں۔ ماسک کا مقصد منہ اور ناک ڈھانپنا ہے، ماسک کے بیرونی حصے کو ہاتھ مت لگائیں۔ اگر خدانخواستہ کرونا وائرس کی وبا پھوٹ پڑے تو ماسک پہن کر باہر نکلیں بالخصوص ایسی جگہوں پر جہاں رش ہو۔

گھر واپسی پر کسی اچھے جراثیم کش صابن سے منہ ہاتھ لازمی دھوئیں۔ اگر کاغذ کا ماسک خراب ہوجائے تو اسے پھینک دیں اور پھر سے نیا ماسک تیار کرلیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کیا سامنے آئے؟ذخیرہ اندوزوں نے اسے منافع خوری کا ذریعہ بنالیا اور 30 روپے والا ماسک 400 سے 500 روپے میں فروخت کرنا شروع کردیا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >