کورونا وائرس کا خوف: "آپس میں ہاتھ نہ ملائیں ” اسلام آباد انتظامیہ کا ملازمین کو مشورہ

کرونا وائرس کا خطرہ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ملازمین کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے منع کر دیا

ملازمین رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں، بائیو میٹرک حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایک نجی چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

انتظامیہ نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا ہے۔

انتظامیہ نے ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ماسک استعمال کریں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

اسکے علاوہ انتظامیہ نے کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرنے والے ملازمین کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دستانے پہن کر کام کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز کنفرم ہونے لے بعد حکومت ہر سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے اور عوام میں بھی آگاہی پھیلائی جا رہی ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>