پاکستانی ڈاکٹرز کا بڑا کارنامہ، ایک وینٹی لیٹر کو 4 سے 7 مریض بیک وقت استعمال کر سکیں گے

پاکستانی ڈاکٹرز کا بڑا کارنامہ، ایک وینٹی لیٹر کو 4 سے 7 مریضوں کو مصنوعی سانس دینے کے قابل بنا دیا

پاکستانی ڈاکٹرز  نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی  ہے جس میں ڈاکٹرز نے ایک وینٹیلیٹر کو بیک وقت 4 سے 7 مریضوں کو مصنوعی سانس دینے کے قابل بنا دیا۔

ڈاکٹرز کا حاصل کی گئی کامیابی کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیارکیے گئے وینٹی لیٹرسے ایک ہی وقت میں 4 سے 7 مریضوں کو مصنوعی سانس پر زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کا ڈاکٹرز کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابی کے حوالے سے کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی سے کراچی سے لے کر خیبر تک ایک ہی وقت میں متعدد مریضوں کو نئے تیارکردہ وینٹی لیٹر سے مصنوعی سانس فراہم کرکے زندہ رکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ یہ پاکستانی ڈاکٹرز کی جانب سے طبی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

بائیو میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ خالد محمود کی ٹیم نے چیف ایگزیکٹیو میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کی قیادت میں لیبارٹری بھی تیار کر لی ہے جہاں معمولی خرچ سے ایک نارمل وینٹی لیٹر کو کئی افراد کے استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے ۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو تربیت دینے کی پیشکش بھی کردی گئی ہے۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی کا نئے وینٹی لیٹر پر آئے کل خرچ اور اسکی قابلیت کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ اس جدید وینٹی لیٹر کو تیار کرنے کے لئے صرف پندرہ سو روپے کی ضرورت ہے جبکہ اس کے لیے ایک انجنئیر اور وائر سرکٹ کی ضرورت ہے۔ جس کی مدد سے معمولی وینٹیلیٹر کو 4 سے 7 مریضوں کو مصنوعی سانس دینے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

    (18 posts)

    This has "ZERO” practical utility.Ventilator is a complex machine & is meant for pt specific requirements for ventilation.This is highly unlikely that two pts with ARDS requiring similar ventilatory requirement, and thus same settings.There are at least 8-10 variable while setting a ventilator.Beside there is great risk of cross infection

    (1 posts)

    It is not a new invention. The exact method and protocols are published again recently, check out pulmcrit blog to how to attach upto 8 patients to one ventilator. There are videos and exact protocols available. I wonder why this method was not used in Pakistan before as we are always low on ventilators.

    (36 posts)

    This is happening all over the world now. Everyone is lacking if ventilators. But one has to be careful. IN Emergency this might be OK but not on regular basis. Because the different pressure is needed different people and conditions.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More