خلیجی ممالک سے آنے والے 50 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے پاکستان آنے والے 50مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح دبئی اور ابوظہبی سے پشاور دو فلائٹس آئی جن میں سوار تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹس کیے گئے۔

جن مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے انہیں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئر پورٹ کے متعدد مقامات کو ڈس انفیکٹ بھی کیا گیا ہے، تاہم عملے کے 32 افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک نجی ایئرلائنز کا لائسنس منسوخ کردیا تھا جس کی وجہ ایئرلائنز کی جانب سے متحدہ عرب امارات سے کورونا وائرس میں مبتلا مسافروں کو پاکستان لانا بتائی جاتی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>