معروف معالج ڈاکٹرسعدخالد نیاز نے احتجاجا صدارتی تمغہ امتیاز واپس کردیا

مشہور ماہر امراض معدہ و جگر ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے طبی عملے کی خدمات کو سراہے نہ جانے پر احتجاج کرتے ہوئے تمغہ امتیاز واپس کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے تمغہ واپس کرنے کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا اور سرکاری سطح پر طبی عملے کی خدمات کو سراہے نہ جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے خط میں موقف اپنایا کہ میں نے حکومت سے صرف طبی عملے کی خدمات اور کورونا ہیروز کی کاوشوں کے سرکاری اعتراف کی درخواست کی تھی، تاہم رواں برس صرف سندھ کے 2 ڈاکٹروں کو سول ایوارڈز دیئے گئے بقیہ 124 سول ایوارڈز لینے والوں میں سے کسی ایک کا تعلق بھی شعبہ طب سے نہیں ہے۔

ڈاکٹرسعد خالد نیاز نے کہا کہ اس درخواست کے منظور نہ ہونے پر میں 2013 میں حکومت کی جانب سے ملنے والا تمغہ امتیاز احتجاجی طور پر واپس کرتا ہوں اور میں یہ فیصلہ ملک میں ہزاروں طبی عملے کی نمائندگی کے طور پر کررہا ہوں۔

انہوں نے صدر مملکت سے سوال بھی پوچھا کہ آپ بتائیں آپ کو یہ تمغہ کیسے واپس بھجوایا جائے۔

  • Ye saraa Dramaa hey…….abbey tu 124 civial awards sareey physicians ku de du…….jub ye loug corruption kertey hein tu uss waqt ye Khalid Niyaaz kahan hutta hey….ye aaj kal neya tereeqa hey lime light lenye kaa…..ye Arif Alvi se mil ker koi black mail kernaa chahtaa hu gaa….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >