لاہور انتظامیہ کے تیارکروائے ہینڈ سینیٹائزرز آدھی قیمت پر دستیاب

ضلعی انتظامیہ لاہور نے پانچ ہزار سینی ٹائزر زتیار کرا کرمختلف فارمیسز کو آدھی قیمت پر فروخت کیلئے دے دئیے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ چند روز قبل پیکجز ڈی آئی سی کیمیکل سے تین ٹن میٹریل پکڑا گیا تھا۔اس میٹریل کو ویل شائر فارما کو سینی ٹائزر تیار کرنے کیلئے دیا گیا تھاہر سینی ٹائزر کی بوتل 120 ملی لیٹر ہے ۔

ویل شائر کمپنی نے اس کو ویل کلین کے برانڈ کے نام سے تیار کیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ ابتدائی طور پر 5000 سینی ٹائزر زتیار کر کے فارمیسز کو دے دئیے گے ہیں جن علاقوں سے قلت رپورٹ ہورہی ہے ان میں ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام فارمیسز کا ویل شائر سے ڈائریکٹ رابطہ بھی کروایا جا رہا ہے ۔رابطہ کا مقصد مڈل مین کے کردار کو ختم کر کے قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہے ۔

جبکہ گلوبل شیپرز کمیونٹی نے مقامی ادارے اور یونیورسٹی آف فیصل آباد کے تعاون سے ہینڈ سینی ٹائزرز تیار کئے ہیں جو کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات کے عین مطابق ہیں۔ اس سلسلے کی پہلی قسط کے طور پر مقامی گورنمنٹ کی درخواست پر 100ملی لیٹر کی 1200بوتلیں خرم یونس (ڈائریکٹر پارٹنرشپ) کی طرف سے دی گئیں جو کہ مکمل طور پر بغیر معاوضہ کے ہیں۔

کرونا وائرس کے پیش نظر قائداعظم یونیورسٹی نے بھی ہینڈسینیٹائزر تیار کرلیا ہے جس کی قیمت 150 روپے رکھی گئی ہے جس کی مقدار 75 ملی لیٹر ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>