یواے ای کا سخت اقدام: جان بوجھ کر کرونا پھیلانے پر5سال قید اور 50درہم جرمانہ

جان بوجھ کر کرونا پھیلانے پر5سال قید اور 50درہم جرمانہ،یواے ای کا سخت اقدام

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔۔ یواے ای حکومت نے اس وائرس پرقابو پانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔۔

حکومت کے مطابق جس شخص نے ملک میں دانستہ طور پر کرونا جیسی وبا پھیلائی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔

کرونا وائرس پھیلانے والے ذمہ دار کو پانچ سال سزا اور پچاس درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔۔

دوہزار چودہ کے قانون کے مطابق وائرس ایک دوسرے میں پھیلانا جرم ہے، جس کی سزا ہے۔۔ اور اس قانون کے تحت متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو مشتبہ افراد کی نشاندہی کا پابند کردیا گیا ہے۔۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا سے دو افراد جاں بحق اور ایک سو تریپن افراد متاثر ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >