کورونا وائرس: سپریم کورٹ کا احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد

سپریم کورٹ میں کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد، اہم مقدمات پر سماعت ہونگی

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری ہے، مہلک وائرس کوشکست دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بھی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد شروع کرلیا ، معمول کے تمام مقدمات ڈی لسٹ جبکہ سپریم کورٹ میں صرف اہم مقدات کی سماعت ہوگی۔

پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں تین بنچر سماعت کریں گے، جبکہ پچاس سال سے زائدعمر کے ملازمین اور خواتین گھروں سے کام کرسکیں گے، کراچی اور لاہور رجسٹریوں میں صرف ارجنٹ مقدمات کی سماعت ہوگی۔

ملک بھر میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 644 ہوگئی ہے۔۔ کورنا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے،،صوبے میں تین سو ستانوے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں 152 ،بلوچستان میں ایک سو چار ،گلگت بلتستان میں پچپن، خیبرپختونخوا میں اکتیس ،اسلام آباد میں گیارہ اور آزادکشمیر میں کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے،،، جبکہ وائرس اب تک تین افراد کی جان لے چکا ہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>