چین میں کورونا کے کامیاب علاج کو پاکستان میں بھی آزمانے کیلیے حکومت کی ماہرین سے مشاورت

 

چین اور امریکا کے بعد پاکستان بھی کرونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کا بلڈ پلازمہ کرونا کا شکار افراد کے علاج کیلئے استعمال کرے گا. اس تکنیک کے حوالے سے حکومت نے ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔جس کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان چھتیس گھنٹے میں کئے جانے کا امکان ہے.

صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بلڈ اسپیشلسٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز اینڈ بون میرو ٹرانس پلانٹیشن کے سربراہ، ڈاکٹر طاہر شمسی سے رابطہ کرکے تمام تفصیلات اکٹھا کرلی ہیں.

صحت یاب افراد کا بلڈ پلازما متاثرین میں منتقل کرنے سے بلڈ پلازما میں موجود متعلقہ اینٹی باڈیز، متاثرہ شخص میں وقتی طور پر اس وبا کیخلاف مدافعت پیدا کرتے ہیں.اس عمل کو پیسو امیونائزیشن کہا جاتا ہے.

چین کے حوالےسے ایک خبر میں اسی طریقے کا علاج بتایا گیا تھا کہ بلڈ پلازما لگانے پر متاثرین صحتیاب ہوئے. امریکی ماہرین نے بھی کووڈ 19 سےنمٹنے کےلیے یہی تجویز دی تھی

یاد رہے کہ ڈاکٹر ظاہر شمسی اس سے قبل کئی  ٹی وی  پروگرامز مین اس طریقی علاج کے حوالے  سے تفصیلات بتا چکے  ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >