سکھر : قرنطینہ میں کام کرنے والا ایک اور ڈاکٹر کرونا کا شکار

جان لیوا کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹررز کی جان بھی خطرے میں. سکھر قرنطینہ میں متاثرین کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز زین العابدین میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے.زین العبادین نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے.

زین العابدین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ٹھیک ہوں بہت سارے ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں. کرونا کیخلاف جنگ آسان نہیں لیکن اد جنگ کو جیت لیں گے. انہوں کہا کہ اپنا اور اپنے خاندان کا خاص خیال رکھیں. صبر رکھیں اور تعاون کریں.

اس سے قبل گلگت کے ڈاکٹر اسامہ خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں.


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>