کورونا کے فرار مریض کو چلتی ٹرین سےپکڑ کر اتار لیا گیا

کرونا کے خوف سے کرونا کا شکار بعض مریض بھاگ جانے کو مسئلے کا حل سمجھ رہے ہیں.ایسا ہی ایک مریض نوابشاہ میں ٹرین سے پکڑا گیا ہے. جو وائرس کی تصدیق کے بعد اسلام آباد کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا تھا.

محکمہ صحت کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ نوجوان کو چلتی ٹرین سے اتارا ہے اور اب محکمہ صحت کی ٹیم نےنوجوان کو مخصوص لباس پہنا کر دوبارہ آئیسولیشن میں ڈال دیا ہے.

نجی کمپنی کا ملازم مرتضیٰ خاصخیلی اسپتال سے بھاگ کر اپنے گھر سیہون جارہا تھا.اس سے قبل بھی مختلف قرنطینہ سینٹرز سے متاثرین بھاگ کر دوسروں اور اپنی خان خطرے میں ڈال چکے ہیں.


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>