کروناسے بچنا ہے توہاتھ صاف رکھیں،سندھ رینجرز کی شہریوں کیلئے بڑی سہولت

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لئے جہاں حکومتی و سماجی کارکن جدوجہد کر رہے ہیں وہی سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے بھی اس موذی مرض کو شکست دینے کے لئے پیش پیش ہیں۔

کراچی کے شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے نمائش چورنگی پر رینجرز کی گاڑیوں میں ہینڈ سینی ٹائزرز نصب کر دیئے گئے ہیں جنہیں آنے جانے والا ہر شہری استعمال کرکے کرونا وائرس سے اپنی حفاظت یقینی بنا رہا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے شہریوں کی جانب سے سندھ رینجرز کی جانب سے کیے گئے اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ جبکہ رینجرز کی جانب سے کیے گئے اقدام کا مقصد سڑک سے گزرنے والے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے پاکستان کا کرونا وائرس سے سب سے متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک 413 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں مریضوں کی کثیر تعداد ایران سے آئے زائرین کی ہے۔ تاہم سندھ میں 14 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>