کرونا وائرس کی رپورٹنگ: پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ہدایات

اسپتالوں، آئسولیشن وارڈز، قرنطینہ سے رپورٹنگ کی نہ کی جائے.پیمرا کی ہدایات

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے کرونا سے متعلق رپورٹنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں.۔

پیمرا ہدایات کے مطابق اسپتالوں، آئسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سے رپورٹنگ نہ کی جائے۔ کیونکہ متاثرین کے قریب جانے سے کوریج ٹیم کو بھی وائرس لگ سکتا ہے. ایسے افراد کا یہ عمل ہدایات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

پیمرا نے کہا کہ وائرس سے متعلق آگاہی میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے لیکن میڈیا کرونا کے مریضوں کی کوریج کے ذریعے غیرضروری خوف نہ پھیلائیں۔کرونا وائرس پر رپورٹنگ کرتے ہوئے احتیاط کریں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>