مساجد میں نماز باجماعت جاری رہے گی،بزرگ اور بیمار افراد مسجد نہ آئیں،علماءکرام

تمام مکاتب فکر کے علماء کا کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی پر مشترکہ اعلامیہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر مسجد میں با جماعت نماز کی ادائیگی کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں علماء کا کہنا تھا کہ مساجد میں نماز با جماعت جاری رہے گی۔

علماء کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے حوالے سے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ مساجد میں نماز باجماعت جاری رہے گی جب کہ پچاس سال سے زائد عمر کے بزرگ حضرات مسجد میں آنے کی بجائے گھر میں نماز ادا کریں۔ نزلہ ، زکام ، کھانسی یا بخار میں مبتلا افراد بھی مسجد میں نہ آئیں بلکہ گھر میں نماز ادا کریں۔ تاہم گھر میں نماز ادا کرنے پر بھی انکو ترک جماعت کا گناہ نہیں ہو گا اور نماز کی ادائیگی کا پورا پورا ثواب مل جائے گا۔

مفتی منیب الرحمن کا مشترکہ اعلامیہ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا مشتبہ مریض ہرگز مسجد میں نہ آئے تاکہ دوسرے نمازی حضرات اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو نمازی حضرات مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کے لیے آئیں برائےکرم وہ گھر سے وضو اور سنتیں ادا کرکے آئیں اور باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد کی سنتیں اور نوافل گھر میں جا کر ادا کریں۔

بعد ازاں میڈیا سے مشترکہ اعلامیہ کا اعلان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر طبی وجوہات کی بنا پر حکومت نمازیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کرتی ہے یا کسی خاص امر کے مسلمان کو مسجد میں جانے سے منع کرے تو وہ شرعی طور پر معذور سمجھا جائے گا۔

  • Lahnat hai inn Mobion par, iss Khanjri ki aolaad ko sarkaar aik jaga ikathha kar k aag laga dey, yeh maachodd k bachon nain jitna islam ka nuqsaan kia hai uss sey ziyada musalmano ka kia hai. apnay halway ki kahir ab yeh hazaron logon ko infect karain gey

  • This is collective suicide. I fail to understand why govt. cannot reign in the religious leaders. They are wrong and their actions can lead to the death of thousands. How is the actions of these molvis any different than the husband of Maria B ?

  • سماجی رابطے کم کئے جا رہے ہیں۔ مساجد بھی سماجی رابطے کا مصروف ذریعہ ہیں۔ افسوس کے ساتھ عرض ہے کے مساجد با جماعت نماز کے لئے بند رکھی جائیں

  • All mosques 🕌 in Pakistan should be converted to quarantine centres for all confirmed positive corona patients. All these patients can offer 5 times prayers “bajamat” behind imams like Molvi Muneeb or Shahanshah Naqvi, taqi Usmani and all others who gave this fatwa. In this way, mosques 🕌 will not be deserted and 5 times prayers “bajamat” will be performed and places can be utilized for Quarantine centres.

  • مجھے مفتی منیب الرحمن۔ مفتی تقی عثمانی صاحب کی سمجھ نہیں وہ عوام کو کس بنیاد پر مسجدوں میں آنے پر زور دے رہے ہیں؟ کیا ان کو اس وائرس کی شدت کا پتہ نہیں تھا؟ میں تو ان حالات میں مسجدوں یا دیگر جگہوں پر جانا ایسے ہی سمجھوں گا جیسے حود کش بمبار جاتا ہے۔ اللہ ہم سب کو سیدھی راہ دیکھاے۔ آمین۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >