کورونا وائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ بہت جلد سامنے آئے گا،امریکی سائنسدان نے خوشخبری سنا دی

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق پیش گوئی کرنے والے امریکی سائنسدان کا کرونا کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ جلد سامنے آئے گا۔ جس سے کرونا وائرس کے مرتب ہونے والے اثرات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

کیمسٹری کے نوبیل انعام یافتہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ کا اپنی پیش گوئی میں کہنا تھا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے ٹرننگ پوائنٹ جلد سامنے آئے گا جس سے ملک میں پیدا شدہ حالات اندازوں سے کہیں جلد معمول پر آجائیں گے۔

پروفیسر مائیکل لیوٹ کا کرونا وائرس کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان تمام پیش گوئیوں کی حمایت نہیں کرتے جن کے مطابق کرونا وائرس مہینوں یا سالوں تک پھیلا رہے گا۔ ہمارے تمام معاملات پہلے کی طرح معمول پر آجائیں گے جبکہ ہمیں یہاں ضرورت افراتفری پر قابو پانے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کی واضح علامات موجود ہیں جبکہ اس کے پھیلاؤ سے متعلق بہت سارے اعدادو شمار بتائے جا رہے ہیں جو کہ بالکل بھی درست ثابت نہیں ہوتے۔ تاہم مجھے ہر مقام پر بحالی کی علامات نظر آرہی ہیں۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ بہت جلد سامنے آئے گا، امریکی سائنسدان نے خوشخبری سنا دی
واضح رہے کہ نوبیل انعام یافتہ مائیکل لیوٹ نے چن میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی تھی کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے کچھ عرصے بعد تک چین جلدی اس صورتحال پر قابو پا لے گا۔ انہوں نے اپنی پیشگوئی میں کہا تھا کہ فروری کے وسط تک چین میں کرونا وائرس کی کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو جائے گی جبکہ اس جان لیوا وائرس سے لگ بھگ 3250 افراد ہلاک اور 80 ہزار افراد متاثر ہونگے۔

امریکی سائنسدان کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے قریب تک 16 مارچ تک کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 3245 افراد ہلاک ہوچکے تھے اور 80298 کیسز سامنے آچکے تھے۔ جبکہ اب حیران کن حد تک چین میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آ گئی ہے اور تقریبا چین نے اس وباء پر قابو پالیا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس اب تک 198ممالک تک پھیل چکا ہے جس سے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 717 لوگ دنیا بھر میں متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 19 ہزار 658 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 923 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >