چین سے آنیوالے ماسک پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تنازع

چین سے آنیوالے ماسک پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تنازع۔۔ سندھ حکومت کا 5 لاکھ ماسک میں سے 2 لاکھ ماسک خود رکھنے اور باقی جذبہ خیرسگالی کے طور پر باقی صوبوں کو دینے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق علی بابا گروپ کے جیک ما نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاکستان کو 5 لاکھ ماسک بھجوائے جنہیں سندھ حکومت نے وصول کیا

مشیر سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دو لاکھ ماسک سندھ حکومت اپنے پاس رکھے گی جب کہ بقیہ تین لاکھ ماسک پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کو دیے جائیں گے، ہم سب مل کر ہی اس وبا کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

سندھ حکومت کے مطابق ایک لاکھ ماسک پنجاب حکومت کو، کے پی کے اور بلوچستان کو 56، 56 ہزار، آزاد کشمیر، گلگت حکومت کو 33 ,33 ہزار، اسلام آباد کو 22 ہزار ماسک دیئے جائیں گے۔ سندھ حکومت نےصوبوں کو ماسک کی ترسیل کے لیے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ذمہ داری دی ہے۔

بلاول نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعلی سندھ کا چین سے ملنے والے تحفے کا 60 فیصد گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت تمام صوبوں کو عطیہ کرنا پی پی پی کا خاصہ ہے۔ اہلیان سندھ علی بابا گروپ کے بانی چیئرمین جیک ماء اور عوامی جمہوریہ چین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں پانچ لاکھ کے این 95 ماسک کا تحفہ دیا

اس پر ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ویسے اس سے زیادہ منافقت کیا ہو گی۔ ایک طرف آپ کہتے ہیں بھائی چارہ کریں۔دوسری طرف عالم یہ ہے کہ آپ اور آپ کا چئیرمین اور وزیراعلی صاحب سب ایک جھوٹی بات پر ٹویٹ کرتے ہیں۔ اور جھوٹی بات کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں تو آج تک یہی پتہ تھا کہ آپ 10% ہیں آپ تو 40 % نکلے

ڈاکٹر شہباز گل نے مرتضیٰ وہاب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب میرا بھائی خیال کرنا۔ یہ کہیں زرداری صاحب کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ آج کل ان کی سپلائی کم ہے اور سپلائی کم ہو تو بلیک مارکیٹ عروج پر چلی جاتی ہے

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ یہ ہے آپ کی غلط بیانی کا ثبوت بلاول زرداری ، مراد علی شاہ۔۔ ویسے حد ہے غلط بیانی کی بھی کوئی وجہ ہوتی ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >