کرونا وائرس: سردارجی پولیس افسر کے اپنے مخصوص انداز میں دلچسپ اعلانات

کرونا وائرس پر احتیاطی تدابیر۔۔ بھارتی پنجاب میں سکھ پولیس افسر کی اپنے علاقے کی عوام سے اپیل۔۔ سردار جی خواتین کو مردوں سے کام کروانے کا مشورہ دیتے رہے

یادرہے کہ کرونا وائرس کے پیش نطر بھارت نے 21 دن لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے جس کے تناظر میں ایک سردار جی پولیس افسر اعلان کررہے ہیں اور منفرد انداز میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہہ رہےہیں۔

سردار جی نے علاقہ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو مرد فارغ ہیں، جو کہتے ہیں کہ ہم سے آرام نہیں ہوتا، ہم فارغ نہیں رہ سکتے۔۔ میں اپنی بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں گھر میں کام پہ لگاؤ۔ گھر کی صفائیاں کرواؤ، چھتیں صاف کراؤ، وائرنگیں صاف کرواؤ، برتن دھلواؤ، کپڑے دھلواؤ ان سے۔۔

اس طرح گھر کی بھی صفائی ہوگی اور کرونا وائرس کی بھی صفائی ہوگی اور انکی بھی صفائی ہوگی۔ ان 21 دنوں میں یہ روٹی پکانا سیکھ جائیں گے۔۔ کل میری بہنوں کو کہیں جانا پڑے گا تو فکر نہیں ہوگا کہ یہ روٹی پکالیں گے۔ 21 دن کا انہیں تجربہ ہوجائے گا۔

جو بہنیں مجھ سے متفق ہیں، وہ ہاتھ کھڑا کرلیں۔۔ گھر میں یہ ہیں تو آپ انہیں بتاؤ، یہ باہر آئیں گے تم انہیں بتائیں گے۔ میری بہنیں صبح سے شام تک کام کرتی ہیں، پرماتما نے آپکو 21 دن آرام کرنے کیلئے دئیے ہیں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More