پاک فوج میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی شخصیت کا بیٹا کورونا وائرس سے جان بحق

امریکا میں کرونا وائرس سے فوت ہونے والا نوجوان پاکستانی شخصیت کا بیٹا نکلا

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مہلک کرونا وائرس سے امریکا میں جان کی بازی ہارنے والوں میں 26 سالہ نوجوان رحمان شکر بھی شامل ہیں۔

رحمان شکر حال ہی میں آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدہ پر ترقی پانے والی میجر جنرل عبیرہ چوہدری اور بریگیڈیئر (ر) عرفان شکر کے بیٹے ہیں۔

26 سالہ رحمٰن شکر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ میں فنانشل سسٹم کے ماہر کے طور پر اپنی خدمات دے رہے تھے جبکہ ان کی والدہ آرمی میڈیکل کور میں گائناکولوجسٹ اور والد اسلام آباد میں نجی میڈیکل یونیورسٹی میں ملازمت کرتے ہیں۔

اس بارے میں نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ رحمٰن شکر نے 21 مارچ کو اپنے فیس بک پر لکھا تھا کہ ’فیصلہ کرنا نہایت مشکل ہے کہ اس مرض کا انسانی پہلو زیادہ اہمیت رکھتا ہے یا معاشی اثرات، جذبات سے پالیسی بنانا آسان ہے مگر ہم نے وقت کے ساتھ ساتھ یہ سیکھا ہے کہ یہ کتنا برا ہے۔

یاد رہے رحمٰن شکر کو رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس ہوا تھا جس کے بعد انہیں واشنگٹن کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

  • اور بھیجو بچے اپنےامریکا …. یہ تمام ان لوگوں کے لئے ایک سبق ہونا چاہیے جو کھاتے اس ملک کا ہیں پر بچے یہاں نہں رکتے ….

    • Meray bhai! This conclusion cant be made from thks death. There are 8.8 millionoverseas Pakistanis working abroad. He was doing job there like others aur apney mulk mein bhi log apney time pey martey hein.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >