کرونا وائرس سے بچنا ہے تو گھروں میں رہیں، چینی نوجوان کا اردو میں پیغام

چین نے جان لیوا اور مہلک  کرونا وائرس پر کس طرح قابو پایا۔۔۔ پاکستان کے برادر ملک چین کا نوجوان پاکستان کی مدد کرنے کیلئے میدان میں آگیا۔  کرونا وائرس سے کس طرح مقابلہ کیا جاسکتا ہے پاکستانی بھائیوں کے نام چینی نوجوان نے اردور میں پیغام جاری کردیا ہے۔

چینی نوجوان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ہم نے کرونا وائرس کی جنگ اس لئے جیت لی کیونکہ ہم گھروں سے نہیں نکلے گھر کے اندر ہی رہے۔ سامان خریدنے کیلئے بھی باہر گئے تو ایک ہی شخص کیا۔ چینی بھائی نے بتایا کہ ہماری حکومت نے ہمیں جن جن احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا ہم نے اس پر سنجیدگی سے عمل کیا ہے۔جس کی وجہ سے ہم اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔۔

چینی نوجوان نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ اگر آپ بھی کرونا سے زندگیاں بچانے چاہتے ہیں تو گھر سےباہر نہیں نکلیں۔۔اپنے ہاتھوں کو بار بار بہتر طریقے سے دھوئیں۔۔ تاکہ صحت مند رہ سکیں۔۔ نوجوان نے امید ظاہر کی کہ اگر آپ بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو کرونا وائرس کو قابو پانے میں ضرور کامیاب ہونگے۔۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چینی نوجوان کا پاکستانیوں کے لیے اردو زبان میں پیغام

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چینی نوجوان کا پاکستانیوں کے لیے اردو زبان میں پیغام

Posted by DawnNews on Monday, March 23, 2020

چین میں کرونا وائرس کو کونے پر کردیا گیا ہے۔۔ ووہان میں مزید کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے جبکہ گریٹ وال کا کچھ حصہ  عوام کیلئے کھولا جارہاہے۔ چین میں معمولات زندگی بھی بحال ہونےلگے ہیں
وہاں کے شہری اب بھی کرونا وائرس سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔۔ ووہان میں اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا۔۔

چین میں مقامی سطح پر کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ جبکہ دوسرے ممالک سے آئے سڑسٹھ  افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،چین میں متاثرین کی تعداد اکیاسی ہزار دو سو پچیاسی ہوگئی، چھ نئی ہلاکت کے بعد تعداد تین ہزار دو سو ستاسی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔۔  جبکہ دنیا بھر کے ایک سو چھیانوے ممالک کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔۔ اکیس ہزار دو سو چھیانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔۔ متاثرین کی تعداد چار لاکھ اکہتر ہزار پانچ سو چھیتر ہوگئی۔۔ ایک لاکھ چودہ ہزارچھ سو چورانوے صحتیاب ہوچکے ہیں۔۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>