کرونا وائرس سے جاں بحق شخص کو خفیہ طور دفنانے کی کوشش،پیپلز پارٹی کے رہنما گرفتار

کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے شخص کو کس طرح دفنایا جائے گا شاید پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم چیمہ اس بات سے لاعلم تھے۔ اور بھول گئے تھے یہ مہلک مرض ایک دوسرے میں تیزی سے منتقل ہورہاہے۔۔  راولپنڈی میں جاں بحق ہونے والے کرونا کے مشتبہ مریض کو خفیہ طور پر دفنانے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔

راولپنڈی میں پولیس نے خفیہ جنازے پر چھاپا مارا تو معاملہ سامنے آیا۔۔ جس پر پولیس نے سلیم چیمہ اور جنازے میں شریک دیگر پچیس  افراد کو گرفتار  کرلیا اور  تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا ہے۔ جہاں ان کے کرونا کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔۔

 پنجاب میں لاک ڈاؤن ہے اور دفعہ ایک سو چوالیس کے باعث پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔لیکن سلیم چیمہ نے اس  پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولپنڈی میں پچیس افراد کے ساتھ خفیہ نمازہ جنارے کا اہتمام کیا تھا۔۔

کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے  ملک بھر میں لاک ڈاؤن  کے باوجود عوام گھروں پر رہنے کے احکامات ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔۔ کراچی میں شہری احتیاطی تدابیر کے بغیر سڑکوں پر مٹرگشت کررہے ہیں۔۔

 

لاہوری بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود گھوم رہے ہیں۔۔  شاہراہوں پر آمدورفت جاری ہے۔۔ خیبر پختونخوا کے بازاروں میں بھی رش  دیکھنے میں آرہاہے۔۔ پولیس رینجرز اور فوج کے جوان شہریوں کو گھروں میں رہنے اور تعاون کی اپیل کررہے ہیں لیکن عوام غیر سنجیدہ ہیں۔ صرف اسلام آباد کے عوام پابندی پر عملدرآمد کررہے ہیں۔۔

عوام کی جانب سے اسی لاپرواہی کے باعث پاکستان میں کرونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔ ملک بھر سے مزید اسی کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد ایک ہزار ایک سو دو ہو گئی ہے۔۔ سندھ میں چار سو سترہ ، پنجاب میں تین سو تئیس ،بلوچستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو اکتیس ہے،

،خیبرپختونخوا میں ایک سو اکیس ، گلگت بلتستان میں چوراسی افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں پچیس اور آزادکشمیر میں ایک شخص  متاثرہے۔ وائرس اب تک آٹھ افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے۔ جبکہ اکیس افراد  صحتیاب ہو چکے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>