"کورونا وائرس سے اسلام آباد میں ہلاکت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں”

اسلام آباد میں ہوئی ہلاکت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی جعلی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے اسلام آباد میں ہلاکت سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ "اسلام آباد میں کرونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی برائے کرام افواہوں پر کان نہ دھریں”

ایک اور ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ ” اسلام آباد میں رپورٹ ہوئی حالیہ ہلاکت کرونا وائرس سے نہیں بلکہ منشیات کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ مقتول کو منشیات دینے والا اس کا دوست تھا جو موقع واردات سے فرار ہے تاہم اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ بغیر کسی تفتیش کے ایدھی کے رضاکاروں نے رضاکارانہ طور پر شہری کی کرونا وائرس سے موت کا بیان جاری کیا”

 

یاد رہے اس سے قبل سوشل میڈیا میں پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں کہا جا رہا تھا کہ گھر پر آئسولیشن میں رہنے والا  شخص وفات پا گیا  ۔

 


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>