کرونا وائرس کے خلاف جنگ،چین اپنے طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجے گا

پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی درخواست پر چین طبی ماہرین  بھیجنے پر رضا مند ہوگیا۔ چین کے طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے میں پاکستان کی طبی ٹیم کو معاونت فراہم کرے گی ۔

چین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب صدر نے کورونا وائرس کے خلاف دنیا کے ساتھ چینی تعاون کے حوالےسے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کو طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر چینی طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان جانے کے لئے تیاریاں کر رہی ہے۔ جو جلد پاکستان کے لیے روانہ ہو گی۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب صدر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین مسلسل کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان کی معاونت کر رہا ہے اور کنٹرول پلان، تشخیص اور علاج پر مشتمل تجربات و معلومات کا پاکستان کے صحت حکام کے ساتھ تبادلہ کر رہا ہے۔


اس موقع پر موجود چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے اور اس کے بچاؤ کے حوالے سے اپنے مزید تمام تجربات شیئر کرے گا۔ جن سے پاکستان استفادہ کر کے کرونا کی وباء پر قابو پا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ چائنہ کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے  پاکستان کو میڈیکل سپلائیز میں این 95 ماسک، میڈیکل گلوز، سرجیل ماسک، وینٹی لیٹر اور ٹیسٹ کٹس کے چار بیچ  روانہ کر چکا ہے۔ جو پاکستان وصول کر چکا ہے۔ جبکہ مزید طبی سامان کا اگلا بیچ چین جلد پاکستان کو روانہ کرے گا۔ چین پاکستان کو قرنطینہ کے لیے عارضی ہسپتال کے قیام میں بھی مدد فراہم کرے گا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >