ہر 3 دن میں 2 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہورہے ہیں،اقوام متحدہ

ہر 3 دن میں 2 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہورہے ہیں،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق شدید تشویش ناک اعداد و شمار جاری کردیئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے شہر ووہا ن میں دسمبر 2019 میں سامنے آیا اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اسے اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی وبا قرار دیا جاچکا ہے۔

پوری دنیا  میں لاک ڈاؤن ہوچکا ہے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 92ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 22 ہزار ایک سو 75 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی شرح 2 فیصد ہے اسی لیے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔

لیکن خطرناک بات اس وائرس کا تیزی سے پھیلنا ہے اور یہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں بہت آسانی سے منتقل ہورہا ہے جس کی وجہ سے اس سے بچاؤ کا واحد حل سماجی دوری ہے چین نے بھی اس وبا پر قابو پانے کیلئے پورے ملک کو سیل کردیا تھا، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جس کی وجہ سے یہ وائرس نئے شکار کرنے میں ناکام ہوگیا ۔


اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف حالت جنگ میں ہیں اور ہم اسے جیت نہیں پارہے،

اقوام متحدہ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے میں 3 ماہ لگے، لیکن پھر یہ اتنی تیزی سے پھیلنا شروع ہوا کہ 12 دنوں میں مزید 1 لاکھ افراد متاثر ہوگئے، جب دو لاکھ متاثرہ افراد سے یہ وائرس نئے مریضوں میں منتقل ہونا شروع ہوا تومحض 4 دن میں مزید ایک لاکھ افراد متاثر ہوگئے، اور اب صورتحال یہ ہے کہ صرف ڈیڑھ دن میں ایک لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہورہے ہیں،

اگر اس وائرس کے پھیلنے کی رفتار یہی رہی تو صرف چند ماہ میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد کروڑوں میں ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ نے لکھا کہ اس جنگ سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>