پشاور پولیس کا کارنامہ،کرونا وائرس سے بچاو کے لیےحفاظتی سوٹ تیار کر لیے

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے انوکھا کارنامہ سرانجام دیا گیا ہے جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پشاور پولیس نے چائنہ طرز کے حفاظتی سوٹ تیار کرلیے ہیں۔ جس سے پورے جسم کے ساتھ ساتھ سر کو بھی ڈھانپا جا سکتا ہے۔ پشاور پولیس کی جانب سے تیار کیے گئے حفاظتی سوٹ قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار استعمال کریں گے۔

حفاظتی سوٹ تیار کرنے کے حوالے سے پشاور پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ قرنطینہ سنٹر میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے فی الحال ایک سو حفاظتی سوٹ تیار کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں موجود چھ ہزار اہلکاروں کے لیے مزید 400 حفاظتی سوٹ تیار کیے جائیں گے جس سے پولیس اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

بعد ازاں پشاور میں موجود تین بڑے قرنطینہ سینٹر میں سے ایک مرکزی قرنطینہ سینٹر جو کہ افغان بارڈر کے بالکل قریب تر ہے جس میں 40 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں کو یہ حفاظتی سوٹ پہنا دیے گئے ہیں جس سے پولیس اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ جبکہ پولیس حکام کے مطابق انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی حفاظتی سوٹ پہننے کا پابند کیا گیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>