نسوار،سگریٹ اور۔۔۔ورنہ قرنطینہ میں نہیں رہیں گے،انوکھی فرمائشوں پر عملہ پریشان

فیصل آباد قرنطینہ میں موجود کرونا کے مشتبہ افراد کی جانب سے برانڈڈ نسوار ،چرس اور شراب کی ڈیمانڈ کی جانے لگی،غصے میں لاکرز بھی توڑ دئیے،عملہ پریشان۔

فیصل آبادکے قرنطینہ سنٹر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ملازمین نے اپنے حکام کو بتایا کہ اندر کافی لوگ ہیں جو شرارتیں کرتے ہیں، وہ ہمیں کہتے ہیں کہ فلاں چیز لاکر دو، ہمیں چرس لاکر دو، ہمیں شراب لاکر دو۔

یہاں ڈرائیور زیادہ ہیں جو ہمیں کہتے ہیں کہ چرس لاکر دو۔وہ آگے سے ہاتھاپائی کرتے ہیں، انہوں نے اندر سے سارے لاکرز توڑدئیے ہیں۔ایک ڈرائیور لڑکوں کو اکٹھا کرکے ہمارے کمرے میں لیکر آگیا کہ ہمیں سگریٹ لاکر دو۔

واضح رہے کہ اس قرنطینہ سنٹر میں آئے لوگ ایران کے زائرین ہیں جنہیں یہاں منتقل کرکے کرونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

    Minister (4k + posts)

    They must supply the things which they are addicted to. Staying in a governmental quarantine is not an easy option and above that if a smoker does not get his cigarettes, it will be like a hell.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More