پولیس اہلکار نماز جمعہ پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے رو پڑا

 

آج سندھ سمیت ملک بھر نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی تھی، یہ فیصلہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ مسجد انتظامیہ کے ساتھ 5 افراد مسجد میں نماز ادا کریں جبکہ باقی نمازی گھروں میں جمعہ کی نماز پڑھیں۔

پولیس کنٹرول روم کا وائرلیس آپریٹر یہ اعلان تمام پیٹرولنگ پولیس ٹیموں کو جاری کررہا تھا لیکن وہ یہ اعلان کرتے ہوئے رو پڑا، جیسے ہی پولیس اہلکار نے کہا کہ آج مساجد میں جمعہ نماز ادا نہیں کی جائےگی، یہ کہتے ہی وائرلیس آپریٹر رو پڑا او ر کافی دیر روتا رہا جس پر دیگر پولیس اہلکاروں کی جانب سے آپریٹر کو چپ کروایا گیا اور آپریٹر نے دوبارہ میسج پاس کرنا شروع کیا۔

آپریٹر نے روتے ہوئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام محافظ صاحبان اپنے اپنے علاقے کی مسجد کی مساجد کمیٹیوں اور امام مسجد وغیرہ سےملاقات کریں اور انہیں پابند کریں کہ آج جمعہ کی نماز مساجد میں ادا نہیں کی جائے گی، تمام لوگ جمعہ کی نماز اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں، دنیا میں موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تمام محافظ صاحبان سختی سے اس حکم پر عمل کروائیں اور مساجد میں یہ اعلان ہو کہ تمام نمازی اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔

    Senator (1k + posts)

    Understand the emotions of our police man…Stupid decision…juma prayers must have convened with instructed guidelines including 1 m spacing and instruction given bin ulema conference…Govt never gave any order against alcohol drinking, dance parties and other filthy thing that equally kills and damage humanity…

    Minister (2k + posts)

    The policeman must be removed. No place for emotions when disciplinary measures are implemented for the over all good of the people according to Ahadeeth and Fatawa.

    Senator (1k + posts)

    شائد اسی لئے مذکورہ ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا اور ملاوں نے مساجد میں جمعہ کی نماز ڈنکے کی چوٹ ادا کروای ہے
    ہدایات رعب اور سخت حتمی لہجے میں دی جائیں تو اثر ہوتا ہے اسطرح کے ڈرامے کرنے سے نہیں
    رشوت لیتے تو ان کا رونا نہیں نکلتا؟
    عوام کو چھتر مارتے ہوے تو ا ن کا رونا نہیں نکلتا؟
    ساہیوال میں بچوں کے سامنے ان کے والدین کو مارتے ہوے ان کا رونا نہیں نکلتا؟

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More