کرونا وائرس: پنجاب میں کیسز سندھ سے زیادہ

کرونا وائرس مصدقہ کیسز اور ہلاکتیں، پنجاب نے سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا ، پنجاب میں مجموعی طور پر 490 مصدقہ کیسز اور اب تک 5 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں لاہور میں 3، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک ہلاکت ہوئی جب کہ خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

اگر صوبہ پنجاب کی بات کی جائے تو جمعہ کے روز پنجاب میں کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

لاہور کے میو اسپتال میں 73 سالہ بزرگ اور فیصل آباد میں 22 سالہ نوجوان کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔ میو اسپتال کے کورونا وارڈ میں 73 سالہ مریض کی طبیعت بگڑی تو عملے نے بجائے آکسیجن یا دوا دینے کے اسے بیڈ سے باندھ دیا جس پر مریض چیختا چلاتا رہا اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال کرگیا۔ مزید پڑھیں۔۔

جمعہ کو پنجاب میں مزید 85 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 490 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں لائے گئے زائرین میں 207، ملتان میں موجود زائرین میں 46، لاہور 115، گجرات 48، جہلم 19، راولپنڈی 14، گوجرانوالہ 9، فیصل آباد 10 اور ڈی جی خان (علاوہ زائرین) 5، ملتان (علاوہ زائرین) اور منڈی بہاؤ الدین میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرگودھا، میانوالی اور ننکانہ صاحب میں 2، 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک، بہاولنگر اور خوشاب میں ایک ایک مصدقہ کیس ہے۔

یاد رہے کہ کرونا پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پنجاب میں سندھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اب پنجاب مجموعی طور پر باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

    Senator (2k + posts)

    ان میڈیا کے مردود نما شیطانوں سے کوئی جا کر بولے کہ کومن سینس ھے پنجاب کی ابادی زیادہ ھے اور کرونا مریضوں کی تعداد بڑھنا کوئی خبر
    نہیں ہونی چاہیے ھے کومن سینس ھے میڈیا
    کے مردودوں کو اس طرح کی سنسنی خیزی پھیلانے سے اجتناب کرنا چاہیے کئ دفع ان حرام خور شیطان کے مردود ساتھیوں کو سمجھایا اپنی بکواسیات ٹی وی چینلز پر نہ نشر کیا کریں عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے سے گریز کیا کریں اسطرح کی نیوز نشر کرنے سے بہتر ھے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے بتائے جائیں

    Senator (1k + posts)

    What non sense…Sind population is less 50% of Punjab (i.e 43% of Punjab population)….Even to-date the case % in Sind is far ahead of Punjab..Sind is still 48% higher of Pujab as compared to population…Secondly, what does it matter whether sind or punjab who ever gets affected, is a sad news…stop doing politics on this serious issue….May Allah forgive, help, bless and guide us all….

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More