کرونا وائرس : ایس ایس پی ٹنڈو الہ یار ہاتھ جوڑ کر عوام کو گھر بھیجنے لگے

خدا کا واسطہ ہے گھر بیٹھ جائیں، ایس ایس پی ٹنڈو الہ یار کی عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ، عوام نے کرفیو کو نظر انداز کر دیا، حیلوں بہانوں سے گھروں سے نکلنے لگے

تفصیلات کے مطابق سندھ کی عوام نے حکومت کی جانب سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا، ایک ایسے وقت میں جب لوگوں کو گھروں میں رہنا چاہئے عوام مختلف بہانوں سے گھروں سے نکل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایس پی ٹنڈو الہ یار سڑک پر کھڑے ہو کر لوگوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر انہیں گھروں میں واپس بھیج رہے ہیں۔

پولیس افسر لوگوں کو خدا کے واسطے دیے رہا ہے کہ گھروں میں رہیں

پولیس افسر لوگوں کو خدا کے واسطے دیے رہا ہے کہ گھروں میں رہیں

Posted by Siasat.pk on Thursday, March 26, 2020

ایک طرف جہاں ہمسایہ ملک میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سڑکوں پر مرغا بنایا جا رہا ہے وہیں پاکستانی ادارے کشادہ دلی سے عوام کو پیار سے سمجھانے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 15 روزہ لاک ڈاؤن ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More