چین کی طرف سے امدادی سامان اور طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان پہنچ گیا

دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، چین نے پاک چین دوستی کا حق ادا کر دیا چین کی طرف سے کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

 

تفصیلات کے مطابق چین نے مشکل کی اس گھڑی میں بھی پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا، ایک طرف چین وبا کا خود شکار ہے دوسری طرف چین پاکستان کی مدد سے بھی غافل نہیں ہے اور مشکل گھڑی میں دوست کے ساتھ کھڑا ہے۔

زرائع کے مطابق چین کی طرف سے کورونا پر قابو پانے کے لئے طبی ماہرین اور امداد لئے چین سے خصوصی طیارے کی آمد ہوئی ہے۔

سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس بیس لاکھ ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور 217 ونٹیلیٹرز اور 50

ہزار میڈیکل دستانے شامل چینی طبی ماہرین کی ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔

اسلام آباد میں یہ سامان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وصول کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ چین نے ایک پھر دنیا کو دکھا دیا کہ چین پاکستان کا دوست ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چین گیا تھا، آج میں یہاں چین کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم کو رسیو کرنے آیا ہوں، ہم امداد سامان، طبی آلات اور میڈیکل ٹیم بھیجنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More