لاہور پولیس نے کورونا وائرس کے بارے میں مولانا ناصر مدنی کا بھی سافٹ وئر اپ ڈیٹ کر دیا

لاہور  پولیس نے معروف عالم دین ناصر مدنی کو کورونا وائرس کے بارے میں "بریف”  کر دیا جس کے بعد مولا نا نے ایک ویڈیو میں عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کرنے اور اس کی روک تھام کے لیے حکومت ، پولیس اور فوج کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیگر چند علماء کرام کی طرح علامہ ناصر مدنی نے بھی کرونا وائرس کو عالمی سازش قرار دے دیا۔ علامہ ناصر مدنی کا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "کسی کو بھی کرونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جیسے چاہیں جہاں چاہیں اپنی مرضی سے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ یہ وائرس افواہ کے سوا کچھ بھی نہیں۔ تاہم آپ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور گھروں میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں”

علامہ ناصر مدنی کو اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر نہ اپنانے اور اکسانے پر لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور کرونا وائرس سے پیدا شدہ خطرات اور یہ وائرس انسانی زندگی کے لیے کس حد تک جان لیوا ہے کے بارے میں بریفنگ دی۔

لاہور پولیس کی جانب سے کرونا وائرس پر دی گئی بریفنگ کے بعد علامہ ناصر مدنی کا اپنے ویڈیو پیغام میں یو ٹرن لیتے ہوئے کہنا تھا کہ ” لاہور پولیس کی جانب سے دی گئی بریفنگ سے میں مکمل اتفاق کرتا ہو اور اپنے تمام چاہنے والوں پر یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس بہت ہی مہلک بیماری ہے جس سے تمام مسلمانوں کو بچنے کی ضرورت ہے۔ تاہم میری تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

علامہ ناصر مدنی کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید یے کہنا تھا کہ تمام لوگ کرونا وائرس کے خلاف کھڑے ہوں اپنی پولیس، فوج اور حکومت کا اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے ساتھ دیں۔ کسی سے ہاتھ نہ ملائیں، گلے نہ ملے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں۔ انکا اپنے ویڈیو پیغام میں مخیر حضرات سے خصوصی التجا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس پیدا شدہ صورتحال میں غریب اور دیہاڑی دار مزدوروں کی امداد کی جائے اور انکے گھروں میں راشن پہنچایا جائے۔

یاد رہے کہ ناصر مدنی سے قبل بھی بعض آئمہ کرام کرونا وائرس کو یہودی اور عالمی سازش قرار دے چکے ہیں۔

    (3 posts)

    یہ علامہ کب سے بنا ہواہے. گلوبٹ مولویوں کو اپنے نام کے ساتھ علامہ لکھنا بہت پسند ہوتا ہے چاہیے علامہ کا مطلب بھہ نہ آتا ہو

    (1 posts)

    Loved this term ..
    “ software update “
    Who’s the software engineer .. can’t that software team update software of all corrupt elite ( ch brothers , Zardari & family , sharif & family etc ) and quarantine them in prison and graves

    Chief Minister (5k + posts)

    مولانی نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ یہ بریفنگ مولا بخش کے ذریعے پچھواڑے کے اندر دی گئی یا چھتر کے ذریعے پچھواڑے کے باہر

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More