اسکواش لیجنڈ اعظم خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق چار بار برٹش اوپن چیمئن رہنے والے اسکواش لیجنڈ اعظم خان بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ نہ جیت اور علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے واصل خان نے کی ہے۔

اسکواش لیجنڈ اعظم خان کے بیٹے واصل خان کا اپنے والد کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے والد کافی عرصے سے علیل تھے۔ جن میں حالیہ کچھ دنوں پہلے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ہمارے اہل جانہ نے خود کو مکمل طور پر قرنطینہ کر لیا ہے تاکہ اس موذی مرض کا مقابلہ کیا جا سکے۔

95 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے اعظم خان نے 1959 سے 1962 تک مسلسل چار بار برٹش اوپن کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ اسکواش لیجنڈ کی فیملی نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ اعظم خان ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے۔

    Prime Minister (33k + posts)

    اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے لیکن 95 سالوں کے بعد مزید کتنا جینا تھا؟ کرونا تو اسکے لیے نجات دہندہ بن گیا

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More