پنجاب میں روزانہ 6سے7 کورونا سےاموات بارے بیان پر فیصل ایدھی کی وضاحت

پنجاب میں روزانہ 6سے7 کورونا کے مریضوں کی ہلاکت سے متعلق بیان پر فیصل ایدھی کی وضاحت

فیصل ایدھی نے اپنے ایک بیان جس میں انہوں نے پنجاب میں روزانہ 6 سے 7 کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی ہلاکت کا ذکر کیا تھا کی وضاحت دیدی۔
ایک ویڈیو پیغام میں فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے اور مجھ سے منسوب کرکے کہا جارہا ہے کہ پنجاب میں روزانہ 6 سے 7 کورونا کے مریض ہلاک ہورہے ہیں۔


انہوں نے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہ میں نے اپنی ویڈیو میں بھی مشتبہ مریض کہا ہے ، یہ 6 سے 7 ہلاک ہونے والے افراد کورونا وائرس کے مشتبہ مریض ہیں کیونکہ ان کو سانس لینے میں مشکل پیش آئی اور اسی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی تو یہ کورونا کے تصدیق شدہ مریض نہیں لیکن مشتبہ ضرور ہیں، پاکستان بھر کی صورتحال یہی ہے ان تمام ہلاکتوں میں کوئی بھی کورونا کا تصدیق شدہ کیس نہیں ہے، اس لیے مجھ سے منسوب کرکے ایسے بیان کو مت پھیلائیں۔


واضح ہو کہ دو روز قبل نجی چینل کے رپورٹر مرتضی علی شاہ نے فیصل ایدھی کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پنجاب میں ایدھی فاؤنڈیشن روز 6 سے 7 کورونا کے مریضوں کی لاشیں اٹھا رہی ہے، ویڈیو میں فیصل ایدھی کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی ہلاکت کے بعد غسل اور تدفین سے متعلق احتیاطی تدابیر کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کررہے تھے کہ ہم اس صورتحال میں ایدھی فاؤنڈیشن کے تمام سرد خانے بند کررہے ہیں کیونکہ ہم نہیں جانتے کس میت میں کورونا وائرس موجود ہے، تاکہ ہمارے عملے کو محفوظ رکھا جاسکے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More