سپین کی شہزادی کورونا وائرس سے ہلاک

اسپین کی شہزادی ماریہ ٹیریسا پہلی شاہی شخصیت ہیں جو کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئی ہیں۔

86 سالہ شہزادی ماریہ ٹیریسا سپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن ہیں ، ان کے بھائی نے شہزادی کی موت کی تصدیق فیس بک پوسٹ کے ذریعے کی اور بتایا کہ ان کی آخری رسومات جمعہ کے روز میڈریڈ میں ادا کی جائیں گی۔
فیس بک پوسٹ میں شہزادے نے لکھا ، "ہماری بہن ماریہ ٹیریسا جو کورونا وائرس کا شکار تھیں 86 برس کی عمر میں آج شام پیرس میں انتقال کرگئی ہیں”۔

ماریہ ٹیریسا 28 جولائی 1933 کو پیدا ہوئیں، وہ میڈریڈ کی کمپلیوٹنس یونیورسٹی میں سوشیالوجی کی پروفیسر تھیں۔
واضح ہو کہ چین کے شہر ووہان سے دنیاکے 180 سے زائد ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد33،174 ہوچکی ہے،صرف سپین میں  شکار افراد کی تعداد78 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 6606 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More