شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے اشیاء خورونوش پر عائد ٹیکسز سے استثنیٰ دینے کی اپیل

شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے اشیاء خورونوش پر عائد ٹیکسز سے استثنیٰ دینے کی اپیل

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے لوگوں کو کرونا وائرس کی سبب پیدا شدہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان سے غریب اور مزدور طبقہ کو ریلیف دینے کے لیے اشیا خور و نوش پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے آپ نے شئیر کیے گئے پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے کرونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد غریب اور مزدور طبقے کے لیے مشکلات کو آسان بنانے کے لیے اپیل کی کہ روزمرہ کی کھانے پینے کی اشیاء پر جتنے بھی ٹیکسز عائد ہیں ان کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے فی الفور ختم کر دیا جائے۔

سابق آل راونڈر کا اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھنا تھا کہ ” ‏موجودہ بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیافی الحال ٹیکس سے مشتنیٰ قرار دے دی جائیں تاکہ ان اشیا کی قیمتوں میں کمی سے عام عوام فائدہ اٹھا سکیں”

دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم سب کو ملکر اس وبائی صورتحال  میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آگے بڑھیں اور دوسروں کی مدد کریں

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More