کرونا وائرس سے تحفظ کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے سٹورز کو سیل کر دیا جائے گا،کمشنر کراچی

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے قاتلانہ حملے سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں اور کاروباری حضرات کو حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اسی تناظر میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی قانون پر عملدرامد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں اور عمل نہ کرنے والےعناصر کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے حکومتی احکامات پر عملدرامد کروانے کے لیے اور کورونا وائرس کے حوالے سے اختیار کی گئیں احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیتے ہوئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں موجود شاپنگ مالز اور اسٹور کو چیک کیا۔

کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے سٹور کے خلاف کمشنر کراچی کے حکم پر کورنگی میں موجود امتیاز سپر سٹور کو سیل کر دیا گیا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ ایسے تمام سٹورز کو سیل یا بند کر دیا جائے گا جو کرونا کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہیں ہوں گے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے بتائی گئی تمام احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کرنا سب پر لازمی ہے۔

    (1 posts)

    Masjid band karwa dy or super maket or store khulay way hai wah Imran Khan ka new pakistan jahan say Allah pak ko razi karna hai woh darwazay band kardeye jahan band karna cheye woh khulay way hai wahan hamari police or rangers Allah sab ko aqalay saleem ata farmayen or hum sab ko samjh ata framyen kia karna cheye or kia nahe.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More