کرونا وائرس: سراج الحق کا خواجہ سرا کمیونٹی کیلئے اہم اقدام

بازار اور مارکیٹیں بند ہونے سے خواجہ سرا فاقہ کشی پر مجبور۔۔ سراج الحق کا بڑا اعلان

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن ہے جس کے نتیجے میں میں جہاں یومیہ اجرت کمانے والے افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے وہیں کراچی کی سڑکوں اور بازاروں میں بھیک مانگ کر گزر بسر کرنے والی تیسری جنس مخنس اور خواجہ سراؤں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے خواجہ سراؤں کی ضروریات زندگی پوری کرنے کیلئے اپنے کارکنوں کو ہدایات جاری کردیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا جو پہلے ہی آئسولیشن کا شکار ہیں خاکروب جو معاشرےکا محروم طبقہ ہیں غیرمسلم اقلیتیں جنھیں میں پاکستانی برادری کہتا ہوں جماعت/الخدمت کےرضاکار مشکل وقت میں ان کا خاص خیال رکھیں۔ یہ کمیونیٹیز بھی بلاجھجھک ہمارےدفاتر سےرابطہ کریں انسانیت اللہ کا کنبہ ہے،بلاتفریق خدمت ضروری ہے

سراج الحق نے اپنے کارکنوں اور رضاکاروں کو خواجہ سرا کمیونٹی کا خاص طور پر خیال رکھنے کی ہدایت کردی

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More