وزیراعلی سندھ نے صوبے میں کرفیو کی خبروں کی تردید کردی

وزیراعلی سندھ نے صوبے میں کرفیو کی خبروں کی تردید کردی

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جزوی کرفیو لگانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر کے صوبے میں جزوی کرفیو لگانے سے متعلق سوال پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ نہیں ایسی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اس صورتحال میں کرفیو لگایا جائے، ہم نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ کرفیو نافذ کیا جائے، ہم کورونا سے لڑنے کیلئے ایسی حکمت عملی تیار کررہے ہیں جس کے تحت جب ضرورت پڑے ہم سب کچھ بند کرسکیں۔


یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سندھ میں سب سے پہلے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد دیگر صوبوں میں بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا، اب سندھ میں شام 5 بجے کے بعد کسی قسم کی دکان کھلی رکھنے کی اجازت بھی نہیں ہے، ملک میں ٹرینوں کو بھی سندھ کی درخواست پر معطل کیا گیا جس کے بعد خبریں گردش کررہی تھیں کہ حکومت سندھ صوبے میں کرفیو نافذ کرنے جارہی ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More