پولیس افسر کی بھوکے بندروں کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے بندروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، ایس ایچ او کوہسار کی کھانا فراہم کرنے کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاون کا سماں ہے۔ ملک کو لاک ڈاون کرنے کے بعد معصوم جانور بھوک سے بے حال ہو کرخوراک کی تلاش میں اسلام آباد کے روڈ پر نکل آئے۔ جہاں پر آمدورفت کرنے والے لوگوں سے بندر خوراک کی درخواست کرتے نظر آ رہے ہیں۔

تاہم کرونا وائرس کے باعث اسلام آباد کی سڑکوں پر لوگوں کی آمدو رفت نہ ہونے پر اسلام آباد پولیس کے کوہسار کے ایس ایچ او محمد اطہر خان نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوک سے ستائے بندروں کو خوراک فراہم کی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور یہ سوال بھی کر رہی ہے کہ لاک ڈاون کے بعد ان جیسے اور کتنے بے زبان جانور بھوک سے مر رہے ہونگے؟

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے پہلے اسلام آباد اور مری کی سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح گھومتے پھرتے نظر آتے تھے جن کی جانب سے وہاں پر رہنے والے بندروں کو خوراک فراہم کی جاتی تھی۔ تاہم اب کرونا وائرس کے باعث سیاحوں کی آمدورفت معطل ہے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More