امریکی ادارے نے ملیریا کی دوا کلوروکوئن کورونا کے مریضوں کو دینےکی اجازت دے دی

امریکا نے کورونا مریضوں کیلئے ملیریا کی دوا کلوروکوئن اورہائیڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال کی مشروط اجازت دیدی۔
امریکہ کی فوڈ اینڈڈرگ اینڈمنسٹریٹر اتھارٹی(ایف ڈی اے)نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کو انتہائی تشویش ناک صورتحال میں ملیریا کی دوا کلوروکوئن اور ہائیڈروکسی کلوروکوئن دی جاسکتی ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق یہ دوائیں بنیادی طور پر ملیریا میں استعمال کی جاتی ہیں، یہ دوا کورونا وائرس کے ہر مریض کیلئےاستعمال نہیں کی جاسکتی، صرف ان مریضوں کو یہ دوا دی جائے جنہیں جان کا خطرہ ہو۔

واضح ہو کہ چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا جاچکا ہے، جس سے دنیا کے تمام ملک متاثر ہوچکے ہیں اور دنیا کہ 7 لاکھ سے زائد افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں، اور اب تک35 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تمام ترقی یافتہ ممالک کے سائنسدان اور میڈیسن کمپنیاں کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے میں مصروف ہیں ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے پہلے کوئی ویکسین کی تیاری ممکن نہیں ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More